انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے: سپریم کورٹ

Oct 13, 2022 | 11:59:AM
فیصل واووڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی رٹ میں اڑاتا رہے، انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل واووڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی رٹ میں اڑاتا رہے، انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار

سپریم کورٹ میں فیصل واووڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط اور با اختیار بنانا چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، الیکشن کمیشن کو حقائق کے تعین کیلئے مقدمہ ہائیکورٹ نے ہی بھیجا تھا۔

وکیل فیصل واووڈا نے عدالت کو بتایا کہ کیا ہائیکورٹ کے کہنے سے الیکشن کمیشن عدالت بن جائے گا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر فیصلہ ہی نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے حقائق کا تعین بھی درست انداز میں نہیں کیا، امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں پر جرح کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ فیصل واووڈا نے شہریت چھوڑنے کیلئے رجوع کاغذات جمع کرانے کے بعد کیا تھا۔ فیصل واووڈا نے کہا کہ بطور سینیٹر فیصل واووڈا پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو تاحیات نااہلی کا ڈیکلریشن دے سکے۔

سپریم کورٹ نے فیصل واووڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔