بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔بالی ووڈ اداکار جوڑی کی سپر ہٹ فلم ’شیر شاہ‘ 2021ء میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد سے دونوں کے ایک ساتھ ہونے اور شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق کیارا اور سدھارتھ چند ماہ میں شادی کرنیوالے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ 2023 کے اپریل میں شادی کرلیں گے، شادی کی تقریب دہلی میں سادگی سے ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری سے اداکاروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا، دونوں کی شادی میں دوست اور قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے۔
تاحال کسی بھی اداکار یا بالی ووڈ شخصیت کو دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاروا ایڈوانی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی تھی "کافی ود کرن 7 "شو میں اداکار سدھارتھ نے کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی تھی۔ دوسری طرف
کیارا نے ایک ویڈیو کلپ میں اعتراف کیا کہ "وہ سدھارتھ کے ساتھ "قریبی دوست” سے زیادہ ہیں”۔شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ” میں اپنی زندگی کو کیسا دیکھتی ہوں اس بات کا انکشاف نہیں کرنا چاہتی”۔