(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کےسی ای اوایلون مسک نے "برنٹ ہیئر" کے نام سے اپنی پرفیوم لائن لانچ کی ہے، جس کی ایک بوتل کی قیمت $100 ہے جو کہ فی الحال 22,100 روپے ہوگی۔ پرفیوم لائن لانچ ہونےکےگھنٹوں میں ہی 20،000 بوتلیں فروخت کردیں۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں عوام سے دلچسپ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ" میرا پرفیوم خریدیں تاکہ میں ٹویٹر خرید سکوں ".
واضح رہے کہ مسک کا ٹویٹر بائیو اب "پرفیوم سیلز مین" میں تبدیل ہو چکا ہے۔