(24 نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ ارکان نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہ لیا،آج تیسرے روز بھی عمران خان کی کابینہ کا کوئی رکن تاحال نیب آفس پیش نہ ہوا۔
نیب تین روز میں اب تک پانچ سابق وزراء اور احمد علی ریاض کو طلب کر چکا ہے ۔نیب راولپنڈی نے آج دو مزید سابق وزراء کو طلب کر رکھا تھا ۔
سابق وزیر زبیدہ جلال کو 11 بجے، حماد اظہر کو 2 بجے نیب راولپنڈی آفس پیش ہونے کی ہدایت تھی،دونوں سابق وزراء کو تین دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ کا ریکارڈ آج ساتھ لانے کی ہدایت تھی جبکہ نیب نے عمران خان کابینہ کے 21 ارکان کے طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان کی روشنی میں عمران خان کو طلب کیا جائے گا۔اس سے قبل مراد سعید ، غلام سرور خان ، پرویز خٹک ، احمد ریاض طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے ۔
پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری دو روز قبل پانچ ارکان کے جواب جمع کروانے نیب آفس گئے۔نیب نے فیصل چوہدری سے جواب وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔