(24 نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چینی سفیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔