مریم نوازکیخلاف احتجاج،جنید صفدر نے مخالفین کو لاجواب کردیا

Oct 13, 2022 | 16:04:PM

(ویب ڈیسک )برطانوی دارالحکومت لندن ( London ) میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ہمدرد اور کارکنان بدھ 12 اکتوبر کو ایک بار پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے، تاہم انہیں اندازہ نہ تھا کہ جس کے خلاف وہ احتجاج کرنے جا رہے ہیں، انہیں کا بیٹا ( جنید ) ( Junaid ) مظاہرین کو لاجواب کر دیے گا۔

نواز شریف کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی قیادت سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹس کے مطابق شایان علی کر رہے تھے، جو اپنے آپ کو پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کا مخالف اور پاکستان تحریک انصاف کا ہمدرد ظاہر کرتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ویسے تو شایان علی کے تعارف میں تحریک انصاف سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے، تاہم گاہے بگائے وہ تحریک انصاف کیلئے ٹوئٹس کرتے ہیں۔

شایان علی کی ٹوئٹر ٹائم لائن پر ایسی متعدد پوسٹ اور ویڈیوز موجود ہیں، جس میں وہ ایون فیلڈ کے باہر اپنے دیگر ہم خیال افراد ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں اور نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ایسا ہی کچھ 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوا، جب وہ اپنے پلان کے مطابق سابق وزیراعظم کے اپارٹمنٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے اور جنید صفدر کو روک لیا۔

مخالفین کو دیکھ کر جنید صفدر ان کے پاس آئے اور بات چیت کی۔ جنید صفدر کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا آپ کو حق ہے، آپ لوگ احتجاج کرسکتے ہیں مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیئے، اس موقع پر احتجاج کی قیادت کرنے والے شایان علی نے بھی جیند صفدر کے رویئے کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر مخالفین کے سامنے پُرسکون انداز میں کھڑے ہیں اور کسی ردعمل یا غصے کا اظہار نہیں کر رہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن دفتر کے باہر بھی بدنظمی کا واقعہ رونما ہوا۔ مریم نواز کی برطانیہ آمد پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے جنید صفدر کو روک لیا۔ جنید صفدر اور پی ٹی آئی حامیوں کے درمیان بات چیت کے دوران نواز شریف کی سیکیورٹی والے پہنچ گئے۔

سیکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرز کو جنید صفدر سے دور کرنے کی کوشش کی۔ اسی اثنا میں لندن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود رہے۔

اس سے قبل نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز اور دیگر رہنما حسن نواز کے دفتر سے باہر نکلے اور سیکیورٹی حصار میں گاڑی میں بیٹھ گئے۔

مزیدخبریں