(ویب ڈیسک) ٹی وی شو کے میزبان آفتاب اقبال نے اپنے شو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم انا پرست ہو گئے ہیں اور اب سٹار کھلاڑی نہیں رہے۔
آفتاب نے مزید کہا کہ بابر نے اتنے کم عرصے میں اتنی مقبولیت حاصل کر لی ہے جس سے وہ مغرور ہو گیا ہے۔
آفتاب اقبال کی قومی ٹیم کے کپتان کے بارے میں تنقیدی تبصروں پر کرکٹ شائقین نےآفتاب اقبال کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور اب بابر اعظم کا بھی رددعمل سامنے آگیا ہے۔ پوسٹ میچ کانفرنس میں آفتاب اقبال کے بارے میں سوال کئے جانے پر بابر اعظم نے کہا " میں نہیں جانتا اپ کس کی بات کر رہے ہیں، جن کا اپنے نام لیا ہے میں انکو جانتا بھی نہیں ہوں".