وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات،مکالمے سے ماحول جذباتی ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات،دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو ،اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی مثال بن گئی ،فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔
صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا ،صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکرگزار ہوں،محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں،پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
ضرور پڑھیں : ’امریکی غلامی نامنظور‘ پاکستان کا اقوام متحدہ میں قرارداد کی حمایت سے انکار
شہباز شریف بولے کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے،پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا،آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔
محمود عباس بولے کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے،ایک سوسال سے ہم پاکستانیوںکوکبھی نہیں بھولے،مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی،قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباسی کی ملاقات، دونوں قائدین کے درمیان جزباتی گفتگو۔۔۔#24نیوز#شہبازشریف #PakPMatCICA pic.twitter.com/UbpEOOQxDh
— 24 News HD (@24NewsHD) October 13, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے۔آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے ر ہنماؤں میں آپ شامل ہیں،آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،فلسطین ہمارے دل میں ہے۔