(24 نیوز)جامشورو کے علاقے نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق 18 افراد کی آبائی گاﺅں میں تدفین کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مغیری خاندان کے لوگوں نے کراچی منگھوپیر میں کرائے کی جگہ پر پناہ لے رکھی تھی،پانی اترنے کے بعد مغیری خاندان کے افراد واپس دادو کے شہر کے این شاہ جا رہے تھے کہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو آج جب آبائی گاﺅں دوست محمد برگڑی لایا گیا تو کہرام مچ گیا، جاں بحق افراد کو ان کے آبائی گاﺅں دوست محمد برگڑی میں سپردخاک کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی