سیلاب متاثرین بحالی ،عالمی فنڈکے قیام کیلئے آئی پی یو جنرل اسمبلی میں قراراداد پیش 

Oct 13, 2022 | 19:28:PM

(24 نیوز)پاکستان نے پارلیمانی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرلی ، سیلاب متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی فنڈ کے قیام کیلئے آئی پی یو کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی یو کی 145 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس کیگالی (روانڈا) میں منعقد ہو رہاہے، آئی پی یو کی جنرل اسمبلی اجلاس میں دنیا بھر کی 178 پارلیمانوں کے وفد شرکت کر رہے ہیں،قرارداد قومی اسمبلی کی جانب سے آئی پی یو کو بھیجی گئی تھی،قرارداد سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے آئی پی یو کے جنرل اسمبلی کے شرکا کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کے شرکا کو پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی اپیل کی۔ قرارداد کی منظوری کی صورت میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی فنڈ کے قیام کی راہ ہموار گی، قرارداد کی منظوری سے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی فراہمی ممکن ہو گی،فنڈز کے اجرا سے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 
قرارداد پر حمایت حاصل کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے آئی پی یو جیو پولیٹیکل گروپس کے سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں، سپیکر نے سفرا کو اپنے ممالک کی پارلیمانوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجی گئی قرارداد کی منظوری کیلئے حمایت کےلئے آمادہ کرنے کیلئے کہا،سپیکر نے سفارتکاروں کو سیلاب میں گھیرے ہوئے پاکستانی عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
روندا میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھی آئی پی یو کے ممبر ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیںاورآئی پی یو کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کردہ قرارداد پر حمایت کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مزیدخبریں