اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری

Oct 13, 2022 | 19:47:PM

(24 نیوز)اسلام آباد میں امن و امان کیلئے رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی، کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی، ذرائع کا کہناہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے تعیناتی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مزیدخبریں