شرقپور کل بھی ن لیگ کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے ،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ پر سیاست کر رہا ہے،شرقپور والو! میں عمران خان کی طرح حلف نہیں مانگتا، شرقپور کل بھی ن لیگ کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے .
شرقپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے 16 تاریخ کوفتح آپ کی ہوگی، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ شرقپور کے لوگ ن لیگ کے ساتھ ہیں، آپ کا مقابلہ جھوٹ اور فریب کی سازش سے ہے، ان کاکہناتھا کہ4 سال کی عمران خان کی غفلت 4مہینے میں دور نہیں ہوتی، مجھے عمران خان ایک کام بتائیں جو انہوں نے پنجاب کیلئے کیا ہو، اللہ کے کرم سے ن لیگ اپنی کارکردگی پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ پر سیاست کر رہا ہے، شرقپور والو! میں عمران خان کی طرح حلف نہیں مانگتا، شرقپور کل بھی ن لیگ کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے ،سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ 4 سال تک عثمان بزدار جیسا آدمی پنجاب پر مسلط رکھا، عمران خان میں جمہوری قدر ہوتی تو قومی اسمبلی میں بیٹھتا ، اس نے کوشش کی کسی نہ کسی طرح اقتدار مل جائے۔
قبل ازیں شرقپور میں 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے چارسالہ اقتدار میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ،معیشت کو تباہ کر دیا،ان کاکہناتھا کہ چار مہینوں میں معیشت کیسے درست ہو سکتی ہے، عمران خان فریب کی عمارت پر کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2وزرا کو نوٹس جاری