خانہ کعبہ کے طواف کیلئے معذورافرادکیلئے بڑی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کیلئے لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کردی۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے مطابق لوکوموٹیو 2.98 میٹر طویل اورایک میٹر چوڑی ہے اور یہ 8 بیٹریوں کی مدد 30کلو میٹر تک چل سکتی ہے لوکوموٹیو فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی اس جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔
لوکوموٹیو میں تنگ مقامات پر 360 کی ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت ہے۔ بڑی لفٹ کے ذریعے اسے اوپر اور نیچے منتقل کیا جاسکتا ہے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین کو لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2وزرا کو نوٹس جاری