ملک بھر میں بجلی بحال،بریک ڈاؤن پر انکوائری ٹیم رپورٹ پیش کرے گی:خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزرات توانائی اور پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے،500 کے وی کی 2 ٹرانسمیشن لائنوں میں اکٹھی خرابی حیرانی کی بات ہے، انکوائری ٹیم 4 دن میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے، پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ پیداہوئی، بریک ڈاؤن سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، 5 ہزار میگاواٹ کو دوبارہ سسٹم میں واپس لے آئے ہیں۔
علامیے کے مطابق آج صبح کراچی کے جنوب میں پانچ سو کے-وی دو لائنوں میں آنے والے خلل کو دور کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک کے میں بجلی بحال ہوگئی،پاور ڈویژن کے مطابق متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے جو کہ جمعتہ المبارک کی صبح تک معمول پر آجائے گی۔
قبل ازیں وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ مرحلہ وار تمام شہروں اور اضلاع کو بحال کیا جا رہا ہے امید ہے مغرب تک ملک بھر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال ہوجائے گی۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر کہا تھا کہ ملتان کو بجلی کی فراہمی بحالی کردی گئی ہے، 8 میں سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی بحال کی جاچکی ہے، کراچی کو نیشنل گرڈ سے دیا جانے والا 1 ہزار میگاواٹ منقطع ہوا تھا، مغرب تک سسٹم کو مکمل طور پر بحال کردیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سسٹم کو دوبارہ چالو کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے، شام تک تمام پاور پلانٹس کام کرنا شروع کر دیں گے، مرحلہ وار تمام شہروں اور اضلاع کو بحال کیا جا رہا ہے، وقت پر کوشش کرکے ملک کے شمالی حصوں کو شٹ ڈاؤن سے محفوظ رکھا، سیلاب کے دوران بھی ریکارڈ قلیل مدت میں بجلی بحال کی گئی۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم چار روز میں واقعہ کی رپورٹ دے گی، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں تادیبی ایکشن لیا جائے گا، میرے خلاف کوئی ایکشن لینا ہے تو پارلیمان کو مکمل اختیار ہے