نواز شریف کو 12 سال جلاوطنی، ساڑھے 4 سال قید کاٹنا پڑی، سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ نواز شریف کو 12سال جلاوطنی اور ساڑھے 4سال قید کاٹنا پڑی، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر ہو یا نہ ہو نواز شریف اب اقتدار سے اوپر ہوچکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر گندا کام خود کیا تہمت لوگوں پر لگاتا تھا۔
اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 24سال پہلے مشرف اور اس کے ساتھیوں نے منتخب نمائندوں کے حق پر ڈاکا ڈالا،قوم کے بیٹوں کو ڈالر کے عوض بیچا گیا، لال مسجد پرحملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیا تبدیلی لائیں گے جو اپنے لیڈر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں،سیاسی کارکن کی ہڈی تو بڑی مضبوط ہوتی ہے، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،میرے والد کو پی پی پی کے دور میں شہید کیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے کہاکہ میری والدہ مشرف کے دور میں فوت ہوئیں،ہم نے کسی ہاﺅس پر حملہ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر گندا کام خود کیا تہمت لوگوں پر لگاتا تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پہلے سیاست اور اخلاقیات سیکھو پھر بات کریں گے، اب تم سے الیکشن میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر ہو یا نہ ہو نواز شریف اب اقتدار سے اوپر ہوچکا ہے۔