سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

Oct 13, 2023 | 09:39:AM
 پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 197,000 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 180,583 روپے فی تولہ ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 197,000 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 180,583 روپے فی تولہ ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 168،896 روپے ہے، اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 154،821 روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر  کی قیمت میں حیران کن کمی،روپے کی قدر بڑھ گئی

گزشتہ روز آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کی کمی سے ایک لاکھ97 ہزار200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 684 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ،  ایک تولہ سونا 100 روپے کمی سے 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 89 روپے کمی سے قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی۔  ایک تولہ سونادی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرار ہے۔ 

مزید پڑھیں: بھارتی میزبان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

 واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعدگزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں، اس سے قبل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سونے کی قیمتیں آئندہ کےلیے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کریں گے۔