خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافے کے بعد 86.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد 83.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مشرق وسطی تنازع کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کی کمی امکان ہے۔