(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہم شاہد جعفر کےلکس اسٹائل ایوارڈ میں نامناسب اور غیر اخلاقی فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
جھوک سرکار میں ’نوری’ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہم جعفر نے اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں اپنا پہلا لائیو ڈانس پیش کیا جو سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے ہوئے تھا۔ْ
حال ہی میں ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے 22واں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب جہاں شوبز ستارے اپنے جلوے بکھیرے ہوئے تھے ان میں ایک ماہم شاہد بھی تھیں جنہوں نے ایسا کام کردیا کہ ہر دیکھنے والا سیخ پا ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ریڈ کارپیٹ سے ایوارڈ کی چند تصاویر شیئر کیں جو منظر عام پر آتے ہی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ مذکورہ تصویر میں اداکارہ اپنی ایک دوست کے ساتھ موجود ہیں جو نہایت غیراخلاقی انداز میں کیمرے کے سامنے پوز بناتی نظر آرہی ہیں۔
جیسے ہی تصاویرصارفین کی نظروں سے گزریں لوگوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جانے لگا۔ لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’فحاشی اپنے عروج پر’، ساتھ ہی کچھ صارفین مامیا کو پاکستانی عرفی جاوید بھی کہتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہم شاہد جعفر کو ہمیشہ سے ہی مغربی لباس اور بے باک انداز سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں اور اُنہیں پیشہ ورانہ نام مامیا شجفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔