زلزلے کے جھٹکے, شدت 5.2 ریکارڈ

Oct 13, 2023 | 11:45:AM
زلزلے کے جھٹکے, شدت 5.2 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلپائن  کے دارالحکومت زلزلے کے  جھٹکے ،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت منیلا کے جنوب میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 24 منٹ پر 10 سکینڈ تک محسوس کئے گئے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا،زلزلے کے بعد ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابھی کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

 زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

        زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

        کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔