نازیبا لباس کا استعمال، کین ڈال نے اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر عرف ’کین ڈال‘ نے پاکستانی اداکاراؤں کے ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کے لُک پر طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے تنقیدی پیغام جاری کردیا۔
چند روز قبل ایکسپو سینٹر کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی لیکن اس تقریب میں فنکاراؤں کے مغربی طرز کے نازیبا لباس نے پاکستانی عوام کو حیران کردیا۔ صبا قمر، عائشہ عمر، ماہم شاہد جعفرسمیت دیگر فنکاراؤں کے نازیبا ملبوسات پر تاحال تنقید کے نشتر برس رہے ہیں اور اسی معاملے پر ’کین ڈال‘ نے لب کشائی کرتے ہوئے فیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
View this post on Instagram
کین ڈال نے فوٹو یانڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ کا اسٹائل آپکی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، کسی اسٹائل ایوارڈ پر پیٹ اور بازو ننگے کر کے چلے جانا یہ بتاتا ہے کہ آپ ایک ننگی شخصیت کے مالک ہیں‘۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ماہم شاہد کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ، مداح سیخ پا
انہوں نے مزید کہا کہ ’ اگر آپ نے ایک روایتی مشرقی لباس کو ماڈرن رنگ میں رنگ دیا ہے تو آپ ایک روایتی طور پر ورسٹائل شخصیت کے مالک ہیں اور اگر آپ کے ڈیزائنر نے اپنی امّی کے صندوق سے کوئی جوڑا نکال کر آپ کو پہنا دیا ہے تو آپ کو فیشن سینس نہیں ہے، لیکن ایسا سوچنا ایک حماقت ہے کیونکہ تقریب میں پہنا گیا ہمارا لباس ہماری شخصیت اور ہمارے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔‘