پاک بھارت ٹاکرا، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 13, 2023 | 12:22:PM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا جس کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہفتے کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے پاک بھارت میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے  اور 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں  نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شاداب خان اپنی پسندیدہ مداح کے انتقال پر افسردہ

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ  احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی، مڈل اوررز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے جبکہ مجموعی طور پربیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہو گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے احمد آباد میں کھل کر رنز بنائے تھے ۔

مزیدخبریں