سنا ہے آپکے ساتھ خان صاحب کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی؟پرویز الٰہی نے بات کا رخ ہی موڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سنا ہے کہ آپکے ساتھ خان صاحب کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے ،ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں ،صحافی کا سوال نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا ،پرویز الٰہی نے صاف صاف انکار کردیا۔
البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہےکھانا اچھا نہیں ہے جس سے صحت اچھی نہیں ہے ،بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں ،پرویز الٰہی کا جواب دیا،جج صاحب آئے ہیں انہوں نے خان کے سیل کے باہر دیوار گروا دی ،پرویز الٰہی نے بات کا رخ موڑ دیا ۔
صحافی نے گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا جیل اسی لئے تو کاٹ رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ،پرویز الٰہی کے ذمہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے درمیان اڈیالہ جیل میں رابطہ ہوا ہے،آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیغام رسانی بھی ہوئی ہے۔
عمران خان نے پرویز الٰہی سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے رائے بھی طلب کی ہے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پرویز الٰہی کی رائے کو ترجیحات پر رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛نواز شریف کی واپسی سے پہلے خفیہ ملاقات کس سے ہوئی؟
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر ن لیگ کو بڑی امید تھی سپریم کورٹ کا اکثریت کا فیصلہ خوش آئند ہیں فیصلے کے بعد دیکھتے ہیں کہ نواز شریف کیا بیانیہ بناتے ہیں جہانگیر ترین اور نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تو رہ گئے ہیں عمران خان کے بغیر الیکشن کی کوئی کرڈیبلیٹی نہیں عمران خان کے بغیر الیکشن بے معنی ہو گا سائفر کیس کوئی بڑی بات نہیں ہے چئیرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سرخرو ہوں گے۔
پرویز الٰہی کا جیل میں سہولیات کے فقدان کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل میں جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے کل سے پیٹ خراب ہےجیل والے سہولیات کے حوالے سے کسی عدالت کا حکم نہیں مان رہے ہیں جیل میں مجھے ذاتی معالج سے علاج کی بھی سہولت نہیں دی جا رہی ہے سیل کے سامنے والی دیوار کو بھی تاحال نہیں ہٹایا گیا ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کی ائیر پورٹ پر گرفتاری؟پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
الیکشن ایکٹ کی ترمیم کو اس فیصلے کے ساتھ نہیں لگا سکتے جیل میں اخبار اور ٹیلی ویژن کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے جج صاحب نے اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ کیا لیکن میرے سیل کا دورہ نہیں کیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو سخت سیکورٹی میں واپس اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔