(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کو پاکستان لانے والا ’امید پاکستان‘ طیارہ صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوگا جو دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔
نواز شریف کو وطن لانے والے اس خصوصی طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی ائیر پورٹ پر گرفتاری؟پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے جبکہ پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پارٹی رہنما بھی ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پارٹی کے جلسے میں شرکت کریں گے جس کے لیے (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک کے مقام کا انتخاب کیاہے۔