ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر تیسری کامیابی سمیٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین محی الدین ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی،نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کا 246 رنز کا ہدف 43.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی،بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹرتنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنتو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں جس کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کچھ اس طرح ہے
Who you backing in this contest?
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 13, 2023
Tune in: https://t.co/79bo204eDq #NZvBAN #CWC23 pic.twitter.com/qHT3lUytGb