رشوت ستانی روکنے کیلئے لیسکو نے دلچسپ طریقہ اپنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے محکمے میں رشوت ستانی روکنے کیلئے دلچسپ طریقہ کار اپنا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکونے رشوت ستانی کی روک تھام کیلئے افسران وملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدمساجد میں ویڈیو پر حلف نامہ ریکارڈ کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ، چیف انجینئرزکومتعلقہ سرکلز کے افسران کے حلف نامے ریکارڈ کرنے کاٹاسک سونپا گیا ہے ،آج رات زوم میٹنگ سےقبل تمام حلف نامے ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:طلاق کے بعد سابقہ بہو نے مریم نواز کو نشانے پر رکھ لیا
ابتدائی طور پر ایس ایز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کے حلف نامے ریکارڈ ہوں گے،پاکستان اور لیسکو کی ترقی کے لئے صدق دل سے کام کرنے کا حلف لیا جائیگا۔