پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ، 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، نگران حکومت کے اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی واپس لوٹ آئی ہے ، کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 586 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، 100 انڈیکس 9 جولائی 2017 کو49 ہزار کی سطح پر تھا اور تقریبا ساڑھے 6 سال بعد دوبارہ سٹاک ایکس چینج میں انڈیکس نے 49 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی ہے ،100 انڈیکس 1.20فیصد اضافے سے 49 ہزار کی سطح بحال ہوگئی،100 انڈیکس 6 سال بعد 49 ہزار 358 کی سطح پرپہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛رشوت ستانی روکنے کیلئے لیسکو نے دلچسپ طریقہ اپنا لیا