نگراں وزیراعظم کی سابق صدر اسحاق خان اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کی قبروں پر فاتحہ خوانی

Oct 13, 2023 | 17:10:PM

This browser does not support the video element.

 (24نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق صدر غلام اسحاق خان اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی.

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے پشاور کے دورے کے دوران سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

  وزیراعظم   فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیورکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبر پر بھی گئے ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی۔وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔

 وزیراعظم  نے کہا کہ شہید صفوت غیور نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا، ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار تبدیل

مزیدخبریں