(24 نیوز )سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ 75سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں،عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے ، جس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں،اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی ہے شاید امریکہ نے ایک سال میں بھی افغانستان پر نہیں کی ہے،
اسرائیل نے انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے ، شھری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے،جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے ، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کی سنی گئی،کاروبار کے حوالے سے 6 سال بعد اچھی خبر آگئی