(منظور حسین)مردان ضلع میں سم کارڈز کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ،گلی، محلوں اور بازاروں میں کاونٹرز پر موبائل سم کی فروخت پر پابندی عائدکردی گئی،ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔
اعلامیہ کے مطابق پابندی معصوم شہریوں کو کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے بچنے کیلئے لگائی گئی ، غیر قانونی سمز دہشتگردی اور دیگر کاموں کیلئے استعمال ہوتی ہیں ،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر میں بغیر کسی کاغذی کارروائی اور ویری فیکیشن کے سم فروخت ہورہی ہیں، قانونی اجازت نامہ کے بغیر سم فروخت پر پابندی عائد کی جارہی ہے،اعلامیہ کے مطابق سموں کی غیر قانونی فروخت پر پابندی دو ماہ کیلئے لگائی گئی ہے،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی