(عرفان عباسی)صوبے سندھ کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے دوبارہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا اعلان کردیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نےایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا،اب یہ داخلہ ٹیسٹ ڈاو یونیورسٹی کے زیر انتظام کرایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ کروانے اور ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ منعقد کرنےکی ہدایت کی تھی،نگراں وزیراعلیٰ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی