جناح ہاؤس حملہ کیس ، مزید تین ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں روپوش مزید تین ملزمان کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں نامزد 3ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے ،ملزمان میں سید اصغر علی ٫ سلیم احمد اور ناویس حسین شامل ہیں ،تفتیشی افسر نے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں ان کی شناخت پریڈ کی ضرورت نہیں ،عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،مقدمہ میں نئی دفعات ماہر دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور یورپ بھیڑیئے، مولانا فضل الرحمان کھل کر سامنے آ گئے