عابد باکسر گرفتاری کے بعد پولیس کی تحویل سے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر گرفتاری کے بعد پولیس کی تحویل سے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عابد باکسر کو ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے گرفتار کیا تھا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا،عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکانے پر حراست میں لیا گیا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عابد باکسر کے مسلح گارڈز اور ملازمین بھی پولیس حراست میں ہیں۔
قبل ازیں اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھاکہ عابد باکسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، عابد باکسر کے مسلح گارڈز اور ملازمین بھی زیر حراست ہیں،عابد باکسر کا موبائل نمبر بھی بند جا رہا ہے، آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سی آئی اے ونگ نے واقعہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارکیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی