(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان نے اپنی شادی سے متعلق تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے چند روز قبل پوسٹ کی تھی جس نے منظر عام پر آتے ہی صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس تھیں جب کہ ساتھ کیپشن بھی اداکارہ کی شادی کے طرف اشارہ دیتادکھائی دے رہا تھا۔پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ رمشاخان کی شادی کی قیاس آرائیوں شروع ہو گئی، تاہم ان افواہوں کے بعد حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمشا نے وہی عروسی لباس میں مزید ایک اور پوسٹ جاری کی جس میں انہیں بظاہر تو دلہن کے روپ میں دیکھا گیا تاہم حقیقت اس کے برعکس نکل کر سامنے آئی۔تصاویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے رمشا خان نے شادی کی تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ "دلہن کی پہلے شوٹنگ مکمل ہوگئی۔"
واضح رہے کہ یہ برائیڈل فوٹو شوٹ اداکارہ نے کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا تھا,ساتھ ہی رمشا خان نے معروف کلاتھنگ برانڈ "زاہا" اور انکی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے سفر پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ"زاہا" کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا نہایت حیران کن تھا۔شادی کی خبروں نے جیسے ہی دم توڑا مداحوں کی جانب سے مزاحیہ انداز میں تبصرے شروع ہوگئے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں جو یہ سمجھتے تھے کہ رمشاخان شادی کرنے جارہی ہیں۔ایک اور صارف نے گانے کا جملہ استعمال کیا اور لکھا کہ ’زور کا جھٹکا زوروں سے لگا۔
واضح رہے کہ رمشا خان نے ناصرف متعدد ڈراموں میں کامیاب اداکاری کی بلکہ ان کا ڈرامہ ’’کیسا ہے نصیباں‘‘ میں مداحوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔