(بابر شہزاد تُرک) پاک فوج کے 4اعلی افسران کی خدمات نیب کے سپرد کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاک فوج کے 4 علی افسران بریگیڈیر محمد خالد، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر، میجر ولید خالد اور ملٹری انٹیلیجنس سے میجر قیس کامران سید کی خدمات نیب کے سپرد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،پاکستان فوج کے 4اعلی افسران کی قومی احتساب بیورو میں تعیناتی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بریگیڈیئر محمد خالدکو نیب میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات،ملٹری انٹیلی جنس کور سے میجر ولید خالد ڈپٹی ڈائریکٹرنیب تعینات اور ملٹری انٹیلی جنس کور سے میجر قیس کامران سید ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عابد باکسر گرفتاری کے بعد پولیس کی تحویل سے فرار
خیال رہے کہ افسران کی تعیناتی تحقیقات میں شفافیت اور تیز رفتاری لانے کیلئے کی گئی ہے.