وزیراعلیٰ پنجاب کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ، بابا گرونانک کے جنم استھان پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان کا دورہ،پربندھک کمیٹی کے چیئرمین و عہدیداروں گیانی پریم سنگھ،گیانی دیا سنگھ اور بلوند سنگھ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کااستقبال کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنواں امرت جل کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کنواں امرت جل کے پانی کی بوتلوں میں پیکنگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پانی کو بوتلوں میں پیک کرکے سکھ یاتریوں کو دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنواں امرت جل کیلئے خصوصی واٹر پلانٹ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سکھ برادری کے مذہبی مقامات کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابا گرونانک کے جنم استھان پر حاضری دی،سنگھ صاحب نریند سنگھ نے پاٹ کیا اور حکم نامہ لیا،وزیراعلیٰ پنجاب اور وفد نے پاٹ سنا،وزیراعلیٰ اوروفد کے ارکان کو عزت واحترام کیلئے سروپہ پہنائے گئے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد نے 1921میں شہید ہونے والے سکھ رہنماو¿ں کی یاد میں شہیدستان پالکی صاحب کا بھی مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا،وزیراعلیٰ اور وفد نے سکھ رہنماو¿ں کی میزبانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادریوں خاص طور پر سکھ برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھوں کے متبرک سروور/ تالاب کا بھی مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ نے گوردوارہ کے انتظامات کو سراہا،سکھ برادری کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دنیا بھر میں سکھ برادری کے دل جیت لئے،صوبائی وزراعامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر، بڑی پابندی عائد