(اویس کیانی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پی آر اے عہدیداروں سے ملاقات , نئی باڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف سے پی آر اے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اداروں کو طاقت یا اختیارات پارلیمان ہی دیتا ہے، بڑی خوش آئند بات ہے کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کو قبول کیا،یہ قانون سازی سپریم کورٹ کے اپنے حق میں تھی، اس قانون سازی میں کوئی سیاسی پہلو نہیں تھا جس کا فائدہ کسی ایک فرد کو ہوتا۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اپیل کا حق تو دنیا میں ہر جگہ ہے، اور یہ بنیادی حقوق میں شامل ہے،سپریم کورٹ کا فیصہ ستائش کے قابل ہے، بحث اب ختم ہونی چاہئے، تمام ادارے ھمارے ہیں، ادارے ایکدوسرے سے تعاون نہیں کریں گے تو ملک کیسے چلے گا، تمام ادارے ایک انجن کے پرزے ہیں، سب مل کر کام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، سپریم کورٹ ھمارا ایک انتہائی اہم ادارہ ہے، مقننہ، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی ایکدوسرے سے جڑے ہیں ، سپریم کورٹ میں اچھی اور سیرحاصل بحث ہوئی، سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا جسے عوام نے بہت سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے 4 اعلی افسران کی خدمات نیب کے سپرد