(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ جھرلو الیکشن کے ذریعے ڈاکا ڈال کر ترقی کا سفر روکا گیا،پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو سیاست بھی نہ رہتی، ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی،اتحادی حکومت نے قربانی دے کر ریاست کو بچایا۔
شیخوپورہ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم واجپائی نے بات چیت سے مسائل حل کرنے کا معاہدہ کیا،ان کا کہناتھا کہ فلسطین میں بےگناہ سوال کررہے ہیں کہ امت مسلمہ کب مدد کو آئے گی،غزہ میں پانی، بجلی، خوراک مہیا کی جائے،فلسطین تباہ ہوگیا تو دنیا بھی تباہ ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اہم سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ختم کردی