اسرائیلی فوج کی میڈیا کی گاڑی پر بمباری ، صحافی سمیت 71 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے صحافی عصام عبداللہ جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، دوسرے حملے میں 70 شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے میڈیا کی گاڑی پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میںخبرایجنسی رائٹرز کا صحافی عصام عبداللہ جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ سے جانے والے فلسطینیوں کے قافلوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 70 فلسطینی شہید ہو گئے،شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی