لاہور: چھٹی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی

Oct 13, 2024 | 00:01:AM
لاہور: چھٹی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی
کیپشن: چھٹی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی فاتح کھلاڑیوں کا میڈلز کے ہمراہ گروپ فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں ہونے والی چھٹی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے اپنے نام کر لی۔

لاہور میں منعقد ہونے والی چھٹی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 9 قومی  ریکارڈ قائم ہوے، آرمی 115 پوائنٹ ،واپڈا رنر آپ 102 پوائنٹس جبکہ پنجاب 39 پوائٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا، پاک آرمی کی نور فاطمہ، ندا فاطمہ، خدیجہ وحید اور واپڈا کی شفق وحید اور نیلم ریاض نے قومی ریکارڈ قائم کیے۔

پاک آرمی  کی ندا فاطمہ،نور فاطمہ خدیجہ وحید،سونیا عظمت نے گولڈ جبکہ سندھ کی نازیہ اسلم اور واپڈا کی نیلم ریاض، نادیہ مقصود ،سائرہ بانو ، شفق وحید اور سویرا فاروق نے گولڈ میڈل جیتے، حافظ عمران بٹ ،نزہت جبیں نے انعامات تقسیم کیے ۔