ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ, جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

Oct 13, 2024 | 09:20:AM

(24 نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کا 107 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں اپنے چار، چار میچ کھیل چکے ہیں جس میں سے جنوبی افریقہ  کو تین میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلہ دیش صرف ایک میچ جیت سکا جبکہ تین میں ناکام رہا ہے۔

مزیدخبریں