تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 گیارہ گھنٹے تاخیر کاشکار

Oct 13, 2024 | 09:38:AM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،
کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143منسوخ کی گئی ہیں ۔

کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 منسوخ کی گئی ہے ۔

کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 گیارہ گھنٹے تاخیر کاشکارہے،کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368گیارہ گھنٹےلیٹ ہونے کے بعد رات بجے روانہ ہوگی