ضلع کرم کے دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

Oct 13, 2024 | 09:59:AM
ضلع کرم کے دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ مزید 7 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا تھا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تھا۔

ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: