لاہور نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے شہروں کو آلودگی میں پیچھے چھوڑ دیا

Oct 13, 2024 | 10:14:AM

(آئمہ خان)لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہونے لگا،شہر میں ایئر کوالٹی ا نڈیکس کی مجموعی شرح 230تک جا پہنچی۔
لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر آ گیا۔
سی ای آر پی آفس 252،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 220،پاکستان انجینئرنگ سروس 243،امریکی قونصلیٹ میں شرح 241،ٹھوکر نیاز بیگ 208 جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 205ریکارڈ کی گئی۔
 ماہرین کے مطابق ہواؤں کی رفتار کم اور ساکن ہونے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
 دوسری جانب موسم میں تبدیلی  کے ساتھ ہی صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈک محسوس کی جانے لگی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں