(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سینیئر سیاستدان لطیف کھوسہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک تقریب میں اپنے دوستوں کےساتھ خوشی سے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو کافی گردش کررہی ہے۔
سیاست میں مخالفین کو ٹف تائم دینے والے پی ٹی آئی ایم این اے نے ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے، تقریب میں موجود لوگوں نے لطیف کھوسہ کے ڈانس کی ویڈیو کو اپنے اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا جبکہ وہ رقص پر محظوظ بھی ہوئے۔
ویڈیو کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ آپ سیاسی یا پیشہ ورانہ طور پر کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، جاندار اور پرجوش رہنا ضروری ہے۔