سکول ٹرپ پر آنیوالی بس کو شکرپڑیاں میں حادثہ،ایک طالبعلم جاں بحق

Oct 13, 2024 | 10:50:AM
سکول ٹرپ پر آنیوالی بس کو شکرپڑیاں میں حادثہ،ایک طالبعلم جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) سیالکوٹ سے ٹرپ پر اسلام آباد آئی سکول بس شکرپڑیاں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

ترجمان اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کےبس پر کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : سائنس دانوں نےاسپائیڈر مین کا جال پھینکنے والا گیجٹ تیار کر لیا

ترجمان ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ہم سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔