پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Oct 13, 2024 | 10:54:AM

(اقصیٰ شاہد)پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی  جس کے باعث  کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 144 العین سے اسلام آباد جا رہی تھی،کوئٹہ کے قریب ایئربس اے 320 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی،سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طیارہ اچانک بلندی کھونے لگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور 11 ہزار فٹ کی نچلی اڑان اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا، اس دوران پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51 منٹ پر ریڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دیے،  طیارے نے صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

مزیدخبریں