چیچنیا کے شہر گروزنی میں پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگ گئی، 4 افراد ہلاک

Oct 13, 2024 | 11:37:AM

(ویب ڈیسک)چیچنیا کے مرکزی شہر گروزنی میں ایک پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے چیچنیا کے مرکزی شہر گروزنی میں جلی ہوئی کاروں کے ساتھ تقریباً مکمل طور پر تباہ شدہ پٹرول اسٹیشن پر آگ بجھانے والے دو درجن سے زائد فائر فائٹرز کی تصاویر جاری کیں۔

حکام نے بتایا کہ پیٹرول اسٹیشن گروزنی کے محمد علی ایونیو پر واقع ہے جو چیچن دارالحکومت کے مرکز کے قریب ہے۔

سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا دھماکے کے بعد شعلے فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں