قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعوراور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔