مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک

Oct 13, 2024 | 12:07:PM
مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج لاہور میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے،ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ہے۔مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

ہفتہ کی شب لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں، قرآن انسانیت کو سکون فراہم کرنے کا حل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خوش ہوں، پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حدمشکور ہوں، مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں،تمام انسان اللہ کی رسی کو تھام کر آپس میں تقسیم نہ ہوں۔

ضرورپڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم  کانفرنس کے موقع پر احتجاج،پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی

اسلامی اسکالر کا کہنا تھا کہ مسلمان اگرباہمی تقسیم سے بچیں تو دنیا کی طاقتور قوت بن سکتے ہیں، دنیا میں مسلمانوں کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہے، فلسطینیوں کا قتل دنیا میں لائیو دکھایا جا رہا ہے، ہم اللہ پر یقین پختہ رکھیں تو ہم دنیا بھر میں نمبر ون ہوں گے۔

مکمل خطاب دیکھیے