نوابشاہ: تیسری شادی نہ کروانے پر 44 سالہ شخص پھندے سے جھول گیا

گل حسن مگسی تیسری شادی کےلئے کافی دن سے ضد کررہا تھا، کچھ دن صبر کرنے کاکہاتودلبرداشتہ ہوگیا،ورثاء

Oct 13, 2024 | 12:31:PM

(حیدر خانزادہ) نواب شاہ میں تیسری شادی نہ کروانے پر 44 سالہ شخص نے پھندا لگا کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

کھڈھرتھانے کی حدود میں واقع گاؤں غلام محمد مگسی کے رہائشی 44 سالہ گل حسن مگسی کے ورثاء کاکہناہے کہ گل حسن مگسی تیسری شادی کے لئے کافی دن سے ضد کررہا تھا،اسے کچھ دن صبر کرنے کا کہا گیا لیکن اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

گل حسن مگسی کی پہلے دو شادیاں ہوئی تھیں لیکن دونوں بیویاں انتقال کر چکی ہیں۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ  ابتدائی  رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں

مزیدخبریں